Saturday, April 20, 2024

نوشہرہ کلاں  : زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ کلاں  : زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
September 25, 2016
نوشہرہ کلاں (92نیوز)نوشہرہ کلاں میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرنےسےمزدور سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔زخمی افرادکومقامی ہسپتال منتقل  کردیاگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق نوشہرہ کلاں کے محلہ ڈاگی خیل ٹینکی روڈ پر واقع زیرتعمیر مکان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اس دوران مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث موقع پر موجود تین مزدور اور دیگر افراد ملبے تلے دب گئے ۔اہل علاقہ اور امدادی ٹیموں نےامدادی کارروائی میں حصہ لیا ۔امدادی کارروائی کے دوران ملبے سے تین لاشیں اور زخمیوں کو نکالاجن کی شناخت فیاض ولد حیا محمد، صادق ولد غلام محمد ایک مزدور سلیمان سکنہ چارسدہ سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نوار، زریاب، ریاض، یاسین، فیصل نواز، قاسم، یوسف ساکنان نوشہرہ کلاں محلہ ڈاگی خیل شامل تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان میں سے بھی ایک چل بسا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے امداد دینے کااعلان کیا۔