Wednesday, April 24, 2024

نوشہرہ : پیراگلائیڈنگ شو میں خواتین نے مرد ساتھیوں کو پیچھے چھوڑدیا

نوشہرہ : پیراگلائیڈنگ شو میں خواتین نے مرد ساتھیوں کو پیچھے چھوڑدیا
November 20, 2016

 نوشہرہ(92نیوز)نوشہرہ میں پیرا گلائڈنگ شو میں شرکت کرنے والی پشاور کی دو خواتین پیرا گلائڈرز نے اپنے مرد ساتھیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کےمطابق  بے نظیر اعوان نے خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون پیرا گلائڈر کی حیثیت سے نام کمایا تو صوبے کی دیگر خواتین کو بھی اس کا شوق پیدا ہو گیا، ماہ نور اور انیلا بھی پشاور سے پیرا گلائڈنگ کا شوق پورا کرنے اکوڑہ خٹک پہنچیں تو وہ کام کر دکھایا جو مرد نہ کر سکے، پیرا گلائڈنگ کے دوران لڑکوں نے بھی اڑان بھرنے کی کوشش کی مگر اڑتے ہی زمین پر گر پڑے۔

ماہ نور نے پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے اڑان بھری تو سب کو پیچھے چھوڑ گئی، انیلا بھی اس سے پیچھے نہیں رہی اور ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخوا میں یہ سپورٹس مردوں سے زیادہ اب خواتین کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی خواتین میں پیرا گلائڈنگ کا شوق جب سر چڑھ کر بولنے لگا  تو وہ اس علاقے تک بھی جا پہنچیں جہاں امن کی بحالی سے قبل مرد بھی جانے سے کتراتے تھے۔