Friday, March 29, 2024

نوشہرہ میں نجی گودام سے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی دواؤں کی بڑی کھیپ برآمد

نوشہرہ میں نجی گودام سے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی دواؤں کی بڑی کھیپ برآمد
December 27, 2019
 نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ میں نجی گودام سے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی دواؤں کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ نوشہرہ کے علاقہ امان گڑھ میں پولیس نے ایک گودام سے  پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو دی جانے والی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے گودام سیل کرکے ادویات قبضے میں لے لی ہیں۔ نوشہرہ کے ڈرگ انسپکٹر کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی یہ ادویات پنجاب کے اسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت دی جاتی تھی ۔ ادویات کی اس کھیپ کو خیبرپختونخوا کے نجی میڈیکل اسٹوروں کو غیرقانونی طریقے سے فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔