Tuesday, April 23, 2024

نوشہرہ میں ن لیگی امیدوار کی جیت پر پی ٹی آئی کا جشن

نوشہرہ میں ن لیگی امیدوار کی جیت پر پی ٹی آئی کا جشن
February 20, 2021

نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ میں ن لیگی امیدوار اختیار ولی کی جیت پر پی ٹی آئی کی جانب سے جشن منایا گیا ۔ صوبائی وزیرآبپاشی لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے مانکی شریف میں خوب جشن منایا۔

احد خٹک کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ، ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی ہوا ،  پی ٹی آئی کارکنوں کے جشن کی ویڈیووائرل ہو گئی ۔

پی ٹی آئی کے احد خٹک نے لیگی امیدوار کی کامیابی کو اپنی کامیابی قرار دیا۔