Thursday, May 9, 2024

نوشہرہ میں قتل ہونیوالی بچی حوض نور کیساتھ زیادتی کی تصدیق

نوشہرہ میں قتل ہونیوالی بچی حوض نور کیساتھ زیادتی کی تصدیق
February 17, 2020
نوشہرہ ( 92 نیوز) نوشہرہ میں قتل ہونے والی بچی حوض نور کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، پولیس  نےڈی این اے رپورٹ  عدالت میں جمع کرا دی ہے، ہنگو میں 7 سال کی بچی مدیحہ کے قتل کے خلاف احتجاجی  مظاہرہ کیا گیا ۔ گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو  نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب میں قتل ہونے والی 7 ساہ بچی حوض نور کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے، ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے ۔ ننھی پری حوض نور کو اس وقت اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے مدرسہ جا رہی تھی، ملزم نے  جنسی زیادتی کے بعد بچی کو قتل کر کے پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا تھا۔ دوسری جانب ہنگوکے علاقہ  سرو خیل میں 7 سال کی  بچی مدیحہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ پیش آیا تو لوگ سڑکوں پر نکل  آئے ، مظاہرین نے ہنگو پشاور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ،آئی جی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم  دے دیا ۔