Thursday, March 28, 2024

نوشہرہ میں طالبات کی ہاتھ سےبنی اشیاء کی نمائش کا اہتمام

نوشہرہ میں طالبات کی ہاتھ سےبنی اشیاء کی نمائش کا اہتمام
February 24, 2020
نوشہرہ ( 92 نیوز) نوشہرہ میں ہوم اکنامکس کالج کی طالبات نے ہاتھ سے بنی مختلف اشیاکی نمائش کا اہتمام کیا۔ ہوم اکنامکس کالج نوشہرہ  میں طالبات نے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیاء کی نمائش کا اہتمام کیا اور طرح طرح کی خوبصورت اشیاء دیکھ کر ہوم اکنامکس کی طالبات کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں۔ نمائش میں جہاں طالبات کی بنائی گئی ڈیکوریشن پیسز کے نمونے نظر آئے تو وہاں دستکاری کے نمونے اور خوبصورت پینٹنگز کی نمائش بھی کی گئی۔ ہوم اکنامکس کالج میں نصابی سرگرمیوں  کے ساتھ خوبصورت اشیاء بنا کر طالبات نے ثابت کر دیا کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں کسی سے پیچھے نہیں۔