Thursday, April 25, 2024

نوشہرہ میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق 10زخمی

نوشہرہ میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق 10زخمی
May 17, 2018
نوشہرہ ( 92 نیوز ) نوشہرہ میں  دہشت گردوں نے امن پر وار   کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کےقریب خود کش دھماکہ کیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 6اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔ ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھا۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایف سی کے 6 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ۔