Thursday, April 25, 2024

نوشہرہ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی‘ 6 پھول مرجھا گئے

نوشہرہ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی‘ 6 پھول مرجھا گئے
April 27, 2016
نوشہرہ (92نیوز) نوشہرہ میں خسرہ کے باعث دو روز کے دوران چھ بچے جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ صحت نے طبی ٹیمیں روانہ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خیرآباد کنڈ میں واقع افغان مہاجر کیمپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ صرف دو روز کے دوران چھ پھول مرجھاگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے چھ سال کے درمیان ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق خسرے سے متاثر مزید سات بچوں کو دیہی صحت مرکز خیرآباد لایا گیا ہے۔ ادھر ڈی ایچ او نوشہرہ ڈاکٹر ارشد خان نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ افغان بستی میں طبی ٹیم اور ضروری ادویات بھیج دی گئی ہیں اور جلد ہی ان علاقوں میں خسرے سے بچاو¿ کی ویکسی نیشن بھی شروع کی جائے گی۔