Thursday, April 25, 2024

نوشہرہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پڑوسی نکلا

نوشہرہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پڑوسی نکلا
August 17, 2020
 نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پڑوسی نکلا۔ ڈی پی او کے مطابق خون آلود کپڑوں سے ملزم کی نشاندہی ہوئی۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ادھر پسرور کے علاقہ دولت پور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل کر دیئے گئے۔ 16 سالہ ثوبیہ اپنے ہی گاؤں کے قاسم علی کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ لڑکی کے والد نے رشتہ کرنے کے بہانے لڑکے کو گھر بلا کر بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق ملزم نے بیٹی اور 16 سالہ قاسم کو گلے کاٹ کر قتل کیا۔ بیٹی اور آشنا کو قتل کرنے والا محمد اسحاق نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال پسرور منتقل کر دی گئیں۔