Monday, September 16, 2024

نوشہرہ : دہشتگردی کا بڑا مںصوبہ ناکام ،گاڑی سے 300کلو بارودی مواد اور 1500ڈیٹونیٹرز برآمد

نوشہرہ : دہشتگردی کا بڑا مںصوبہ ناکام ،گاڑی سے 300کلو بارودی مواد اور 1500ڈیٹونیٹرز برآمد
February 7, 2016
نوشہرہ(92نیوز)نوشہرہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، گاڑی سے 300 کلو بارودی مواد،  اور 1500 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں 3ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں پولیس نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، گاڑی سے 300 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالے شیشوں والی سرخ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی سے 700 پیکٹو میں بند 300 کلو بارود برآمد ہوا جبکہ تین ملزمان انور حسین، امان اللہ اور رحیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گاڑی سے 3 ہزار میٹر پرائما کارڈ اور 1500 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے۔ تینوں ملزمان کا تعلق بونیر سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران اہم انکشفات کی توقع کی جا رہی ہے۔