Sunday, September 8, 2024

نوشہرہ : بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے جی ٹٰی روڈ بند کردی

نوشہرہ : بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے جی ٹٰی روڈ بند کردی
July 1, 2016
پبی(92نیوز)بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نوشہرہ کے علاقہ پبی کے مکینوں کا میٹر ایسا گھوما کہ رکاوٹیں کھڑی کرکےجی ٹی روڈ پرٹریفک کے لئے بند کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا۔۔ اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  نوشہرہ کے علاقہ پبی کے مختلف گائوں دیہاتوں میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا تو علاقہ مکینوں کا بھی پارہ چڑھ گیا مشتعل مظاہرین پبی میں جی ٹی روڈ پر نکل آئے بجلی کے کھمبے، درخت، اور بڑے بڑے پتھر رکھ  کر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیاگی۔ احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پبی کے علاقوں چوکی ممریز، شاہین آباد اور دیگر علاقوں میں ایک گھنٹہ بجلی ہوتی ہے دس گھنٹے غائب رہتی ہے اگر بجلی ہوبھی تو وولٹیج کم ہوتے ہے۔ روزہ اور شدید گرمی کی حالت میں اپنا احتجاج موثر انداز میں ریکارڈ کرانے کے بعد مظاہرین نے جی ٹی روڈ کھول دی جس سے پشاور اسلام آباد کے مابین معطل ٹریفک بحال ہوگئی۔