Thursday, April 18, 2024

نوشہرہ : ایلیٹ فورس اور سپیشل کمبیٹ یونٹ کے552 جوان پاس آؤٹ ہوگئے

نوشہرہ : ایلیٹ فورس اور سپیشل کمبیٹ یونٹ کے552 جوان پاس آؤٹ ہوگئے
February 28, 2017
نوشہرہ (92نیوز)نوشہرہ کےپولیس ٹریننگ اسکول میں ایلیٹ فورس اوراسپیشل کومبیٹ یونٹ کے پانچ سو باون جوان پاس آؤٹ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے خیبرپختونخوا پولیس کو جنوبی ایشیاء کی بہترین پولیس قرار دیتے ہوئے مراعات پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق  جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے یہ بہانہ  اس کا عملی مظاہرہ کیا نوشہرہ کے پولیس ٹریننگ اسکول میں تربیت مکمل کرنے والے ایلیٹ فورس اور اسپیشل کومبیٹ یونٹ کے جوانوں نے۔ دہشت گردوں کے سامنے نہ صرف سینہ تان کر کھڑے ہونا بلکہ انہیں دبوچنے کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ حاضرین کا حوصلہ بڑھ گیا۔ پولیس ٹریننگ اسکول نوشہرہ کی تیرہویں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ایلیٹ فورس کے چارسو انتیس اوراسپیشل کومبیٹ یونٹ ون اور ٹو کے ایک سو تئیس جوان تربیت مکمل کرکے باقاعدہ فورس کا حصہ بن گئے۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران جوانوں کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعلٰی پرویزخٹ کو سلامی دی۔ وزیراعلٰی نے خیبرپختونخوا پولیس کو جنوبی ایشیاء کی بہترین پولیس قراردیا۔پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلئے تیارہے۔