Saturday, May 4, 2024

نوشہرہ اور فیصل آباد میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 9 زخمی

نوشہرہ اور فیصل آباد میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 9 زخمی
March 7, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے نوشہرہ اور فیصل آباد میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ سوات، ایبٹ آباد، مری، نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، اسکردو، آزاد کشمیر اور بالائی پہاڑی علاقوں میں خوب برفباری ہوئی۔ جس کے سبب موسم سرد ہوگیا۔ خراب موسم کے باعث کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، اسلام آباد اور اسکردو کے مابین پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔