Friday, May 10, 2024

نوشہروفیروز، دریا میں ڈوبنے والی بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

نوشہروفیروز، دریا میں ڈوبنے والی بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں
July 7, 2020
نوشہروفیروز (92 نیوز) نوشہروفیروز میں دریا میں ڈوب جانے والی بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں، میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق نوشہروفیروز میں مٹھیانی کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے 3 بچیاں ڈوب گئیں، مقامی غوطہ خوروں نے کوشش کے بعد بچیوں کی لاشیں نکال لیں۔ لاشوں کو مٹھیانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں، ڈوبنے والوں میں 10 سالہ صائمہ، 8 سالہ ثناء اور 8 سالہ حناء شامل ہیں۔ ضروری کارروائی کے بعد بچیوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔