Sunday, May 12, 2024

نوشہرو فیروز میں قائم گورنمنٹ بوائز کالج مسائل کا گڑھ بن گیا

نوشہرو فیروز میں قائم گورنمنٹ بوائز کالج مسائل کا گڑھ بن گیا
January 23, 2020
نوشہرو فیروز( 92 نیوز) سندھ میں تعلیمی معیار سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ، نوشہروفیروز  میں  قائم گورنمنٹ بوائز کالج محراب پور مسائل کا گڑھ بن گیا،  کالج  میں فرنیچر نہ واش روم کی سہولت موجود ہے۔ سائنس لیب اور گراونڈ نہ ہونے کی وجہ سے طلب علم شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ سندھ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، نوشہرو فیروز کا گورنمنٹ بوائز کالج محراب پور کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔ کالج میں فرنیچر نہ ہی واش روم کی سہولت موجود ہے ،  طلبہ کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں  ، کالج میں قائم سائنس لیب سے سامان غائب ہے  جبکہ  گراؤنڈ   نہ ہونے کی وجہ سے طلب علم کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی محروم ہیں۔ طلب علموں کا کہنا ہے کہ کالج میں  سہولیات کے فقدان کے باعث دشواری کا سامنا ہوتا ہے ، کالج کی ابتر صورتحال سندھ حکومت کی نااہلی اور خراب کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔