Friday, May 10, 2024

نوسیری کے علاقے میں کلسٹر بموں کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے

نوسیری کے علاقے میں کلسٹر بموں کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے
August 4, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) نوسیری کے علاقے میں کلسٹر بموں کے استعمال کے شواہدسامنے آگئے۔ کلسٹر بم حملے میں چار افراد شہید ہوئے ہیں  جبکہ ایک بچہ کلسٹر بم پھٹنے سے زخمی بھی ہوا ہے، نوسیری میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے  آزاد کشمیر میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کلسٹر بموں کے ناقابل تردید شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں، نوسیری کے علاقے میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں۔ دوسری جانب ایک بچہ کلسٹر بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے آیا، جس کے پھٹنے سے بچہ زخمی ہو گیا،نوسیری میں ہی کلسٹر بموں سے چار شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ  گیارہ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج نے نوسیری  کے علاقے تک کلسٹر بم داغے جبکہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے وادی نیلم جانیوالی شاہراہ کو پنجگراں سے بند کر دیا ہے۔