Monday, September 16, 2024

نورین لغاری کی سوچ یونیورسٹی کےماحول سے تبدیل نہیں ہوئی : ڈاکٹرنوشاد شیخ

نورین لغاری کی سوچ یونیورسٹی کےماحول سے تبدیل نہیں ہوئی : ڈاکٹرنوشاد شیخ
April 17, 2017
جامشورو (92نیوز)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا ہے کہ  نورین لغاری کی سوچ یونیورسٹی کے ماحول سے تبدیل نہیں ہوئی نورین لغاری کی گرفتاری کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان سے رابطہ کیا ہے، ہم ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں طلباء کی مانیٹرنگ کیلئے ایک کمیٹی بھی بنادی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں نورین لغاری کے معاملے پر اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ نورین لغاری سےمتعلق تمام معلومات قانون نافذ کرنے والے ادارے کو فراہم کردی ہیں۔یونیورسٹی میں غیرمعمولی سرگرمیاں نظر آئیں تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ نورین لغاری مذہبی ذہن رکھنے والی طالبہ تھی،وہ کم گو  اور یونیورسٹی میں الگ تھلگ رہتی تھی۔ نورین لغاری کی سوچ یونیورسٹی کے ماحول سے نہیں ہوئی، یونیورسٹی سے جانے کے بعد نورین لغاری کیا کرتی تھی اس کا علم نہیں۔ ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اس بات کی مزید تحقیقات کرے گی کہ یونیورسٹی میں ایسے عناصر تو نہیں ہیں جو طلبا کے ذہن کو تبدیل کرتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔