Saturday, May 18, 2024

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، مراد علی شاہ پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، مراد علی شاہ پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر
November 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

ملزم نیاز علی نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر دیا، عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا ہر چیز کو ابہام میں مبتلا کرکے پھر مبارکبادیں وصول کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کالعدم جماعت میں معاملہ پہلے ہی مذاکرات سے حل ہونا چاہئے تھا۔