Thursday, May 2, 2024

نوروہیتو جاپان کے 126ویں شہنشاہ بن گئے ‏

نوروہیتو جاپان کے  126ویں شہنشاہ بن گئے ‏
May 1, 2019
ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان کی 200سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شہنشاہ کی زندگی میں ولی عہدتخت نشین ہوگئے،،جاپانی بادشاہ ایکی ہیٹونے اپنی زندگی میں ہی بادشاہت سےدستبردارہوکر تخت اپنےبیٹے شہزادہ نوروہیتو کو منتقل کردیاہے۔ مپیریل محل میں ہونےوالی تخت نشینی کی پروقارتقریب میں شہنشاہ جاپان،شاہی خاندان کے ارکان اورجاپانی وزیراعظم شینزو ایبےسمیت متعدداعلیٰ سیاسی و شاہی شخصیات شریک ہوئیں۔59 برس کےبیٹےشہزادہ نوروہیٹو نے تخت نشین ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ہمیشہ قوم کا ساتھ دینے کےعزم کا اظہارکیا۔

جاپان میں ڈرونز کے درمیان ریسنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

شہزادہ نوروہیتو جاپان کے 126 ویں شہنشاہ ہیں،شہنشاہ بننےکی پہلی رسم کے طور پروراثت میں انہیں شاہی خزانہ بھی دیاگیا۔ اکتیس برس تک ملک کےبادشاہ رہنےوالےپچاسی سالہ  ایکی ہیٹو صحت کے مسائل  کےباعث بادشاہت سے دستبردار ہوئے۔