Monday, May 13, 2024

نورمقدم قتل کیس میں پیش رفت، ملزم ظاہر ذاکر کے والدین اور 2 گھریلو ملازمین گرفتار

نورمقدم قتل کیس میں پیش رفت، ملزم ظاہر ذاکر کے والدین اور 2 گھریلو ملازمین گرفتار
July 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نورمقدم قتل کیس میں پیش رفت سامنے آ گئی، ملزم ظاہر ذاکر کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی اور 2 گھریلو ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کو شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ کے والد شوکت مقدم کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔