Saturday, May 11, 2024

نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل
July 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسلام آباد میں نورمقدم کے قتل کا معاملہ، پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، ملزم بے ہوشی کی ایکٹنگ اور حیلے بہانے بھی کرتا رہا۔

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا معاملہ!، پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ،حیلے بہانے بھی کرتارہا، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے بیس سوالوں کے جواب لیے گئے، ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔

لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا، پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہوگی، اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔