Tuesday, May 7, 2024

نورمقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

نورمقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
July 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

عدالت نے ملزم کو 2 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں، جس پر تفتیش کرنی ہے۔

اس سے ایک روز قبل پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، ملزم بے ہوشی کی ایکٹنگ اور حیلے بہانے بھی کرتا رہا۔ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا۔