Monday, May 13, 2024

نور مقدم کے معاملے پر وزیر اعظم ذاتی طور پر بہت دکھی ہیں ، شہباز گل

نور مقدم کے معاملے پر وزیر اعظم ذاتی طور پر بہت دکھی ہیں ، شہباز گل
July 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے نور مقدم کے معاملے پر وزیر اعظم ذاتی طور پر بہت دکھی ہیں۔ کیس کو خود دیکھ رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد سے بریفننگ لی۔ وزیراعظم نے کہا ٹیسٹ کیس ہے کسی سے رعایت نہیں کرنی۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف ملنا چاہیے۔ نور مقدم کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ اہم کیس کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ امیر ہو یا عام آدمی قانون میں کسی کیلئے لچک نہیں آئے گی۔ پولیس واقعہ کی میرٹ پر تحقیقات کرے۔ اپوزیشن سے کہوں گا اس کیس میں ہاتھ بٹائیں۔

شہباز گل نے کہا شوکت مقدم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ بہت کم دیا گیا ہے۔ عدالتوں سے کہوں گا کہ اس کیس کو عام کیس کے طور پر نہ لیں۔

معاون خصوصی شہباز گل بولے پولیس ملزم کو ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی سوچ رہی ہے۔ شیری مزاری پولیس کیساتھ رابطے میں ہیں۔ شیخ رشید بھی پولیس کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ پولیس بہت سی معلومات کو ابھی سامنے نہیں لا رہی۔ جب تک پولیس تحقیقات مکمل نہیں کرتی تب تک سامنے نہیں لائے گی۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا والدہ اب تک تسلیم نہیں کر سکیں کہ انکی بچی دنیا میں نہیں رہی۔ نور کی والدہ کہ رہی تھیں میری بچی بہت معصوم ہے۔ بچی کو زبردستی رکھا گیا اور تشدد کا بشانہ بنایا گیا۔ پولیس کو بروقت اطلاع ملتی تو شاید بچی کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔