Saturday, April 20, 2024

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
September 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواستوں پر مختصر زبانی فیصلہ سنایا۔ عدالت تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

عدالت نے ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتے میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شواہد جلد ٹرائل کورٹ میں پیش کرے۔

فیصلے کے وقت درخواست گزاروں کے وکیل خواجہ حارث اور مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ فیصلے کے بعد شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ انشااللہ انصاف ضرور ہو گا۔

ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے گزشتہ ہفتے دلائل مکمل کیے تھے۔