Friday, March 29, 2024

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع
August 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پراسلام آباد کچہری میں بخشی خانہ لایا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی روبکار کے ذریعے سے حاضری لگائی۔

ملزم کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ پولیس بخشی خانہ سے ہی ملزم کو واپس اڈیالہ جیل لے کر روانہ ہو گئی۔