Thursday, September 19, 2024

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیاگیا

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیاگیا
August 13, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) عمران خان کی بطور وزیراعظم  پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت  سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو بذریعہ  ٹیلی فون پاکستان کا ویزا جاری ہونے کی اطلاع دی ۔ نوجوت سنگھ سدھو بھارتی میڈیا کے سامنے متعدد بار عمران خان  کے کردار کی تعریف بھی کر چکے ہیں ۔