Sunday, September 8, 2024

نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی کو الوداع کہہ دیا

نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی کو الوداع کہہ دیا
July 18, 2016
نئی دہلی (ویب ڈٰیسک)ماضی کے  معروف  بھارتی کرکٹر  نوجوت سنگھ سدھو نے حکمران جماعت بی جے پی کو خیر باد کہتے ہوئے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا۔ تفصیلات کےمطابق سابق بھارتی کرکٹر،کمنٹیٹر،اور  بھارتی ٹی وی پروگرامزمیں قہقہے بکھیرنے والےنوجوت سنگھ سدھو نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دےدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہےکہ نوجوت  سدھو  عام آدمی پارٹی میں شامل ہونےکےلئےپرتول رہےہیں۔سدھو حکمران جماعت بی جے پی سے راجیہ سبھاکے رکن منتخب ہوئےتھے۔انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعدکمنٹری شروع کردی تھی ۔جبکہ وہ   بھارت میں بہت سے ٹی وی شوزمیں بھی باقاعدگی سےنظرآتےہیں ۔