Thursday, April 18, 2024

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی وزارت بدلے جانے کے بعد استعفیٰ دیدیا

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی وزارت بدلے جانے کے بعد استعفیٰ دیدیا
July 15, 2019
نئی دہلی (92 نیوز)پاکستان کے دوست، بھارت میں امن کی آواز، سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب سے کانگریس کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی وزارت بدلے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اپنے کھلے ڈلے انداز اور قہقوں سے لوگوں کے دل موہ لینے والے نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر لگایا، جو انہوں نے 10 جون کو راہول گاندھی کو جمع کروایا تھا۔ سدھو، وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کی جانب سے ان سے بلدیہ کی وزارت کا چارج واپس لینے پر دلبرداشتہ تھے اور ایک ماہ سے امید کر رہے تھے کہ کانگریس کی مرکزی قیادت معاملے میں مداخلت کرے گی۔ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے ان سے بلدیہ کی وزارت لے کر توانائی کی وزارت دی تھی، جس کا سدھو نے ایک ماہ سے چارج نہیں سنبھالا تھا، انہوں نے اپنی استعفیٰ چیف منسٹر آفس کو بھیجوا دیا ہے۔