Friday, May 17, 2024

نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان

نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان
November 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ بتایا کہ حکومت 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار، ہنر اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ 2 سالوں میں 35 ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دو سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انٹرپینورشپ میں دلچسپی لینے والے نوجوان حکومتی سرپرستی میں آگے بڑھیں۔ مشیر خزانہ سے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے پہلے سے زائد فنڈز مختص کریں۔

وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے  بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کو کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے امریکہ اور یورپ میں مقیم ‏پاکستانیوں کو متحرک کرنے کیلئے اپنے غیرملکی دوروں کی کامیابی سے آگاہ کیا۔