Friday, April 26, 2024

نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے سابق ڈی ایس پی کیخلاف انکوائری شروع

نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے سابق ڈی ایس پی کیخلاف انکوائری شروع
December 23, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نوجوانوں پر تشدد کرنے والے ڈی ایس پی کے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ۔ ملزم ابھی تک آزاد ہے ۔
دوسری جانب کیس کے انکوائری افسر نے نوجوان کے والدین کو طلب کرلیا، جن کے بیانات قلمبند کیئے جائیں گے ۔
ڈی آئی جی آزاد خان نے کہا کہ شواہد اور ویڈیو کلپس حاصل کئے جارہے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ تمام شواہد اور ویڈیو کلپس کے مطابق بظاہر یہ کیس کلیئر ہے ۔ انکوائری میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔