Sunday, September 8, 2024

نوجوانوں نے سجنے سنورنے کیلئے سیلون سنٹرز کا رُخ کر لیا

نوجوانوں نے سجنے سنورنے کیلئے سیلون سنٹرز کا رُخ کر لیا
July 5, 2016
کراچی (92نیوز) عید کی آمد آمد ہے۔ بیوٹی پارلرز کے ساتھ ساتھ سیلون سینٹرز میں بھی رش بڑھ گیاہے جہاں پر مرد اور نوجوان اپنا میک کرانے میں خواتین سے بھی آگے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خوبصورت لگنے کے لیے جہاں خواتین تمام تر اقدامات کرتی ہیں وہیں آج کے دور میں مرد بھی کسی سے کم نہیں۔ کوئی فیشل کرا رہا ہے تو کوئی ہیئر اسٹائل تبدیل کرا رہا ہے اور کسی نے شیو کیلئے حجام اور بیوٹی سیلونز کا رخ کر لیا ہے۔ سیلون سینٹرز کے مالکان کا کہنا ہے کہ عید ہو یا پھر کوئی اور خوشی کا دن نوجوان بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ فیشل کراتے ہیں اور مختلف اسٹائل میں اپنے بالوں کی کٹنگ بھی کراتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے سیلون میں آنے والوں کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے اور وہ قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔