Thursday, March 28, 2024

نوجوان کے قتل کا الزام، اے این پی رہنما میاں افتخار حسین ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نوجوان کے قتل کا الزام، اے این پی رہنما میاں افتخار حسین ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
May 31, 2015
پشاور (92نیوز) نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتار اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں اے این پی کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کے کارکن فتح کا جشن منارہے تھے کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ تصادم کے دوران فائرنگ سے سولہ سال کا طالب علم فضل حبیب اللہ جاں بحق ہوگیا۔ بعدازاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے قتل کا الزام میاں افتخار حسین پر لگادیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اے این پی رہنما کو گرفتار کرلیا۔ میاں افتخار کو نوشہرہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ میاں افتخار نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نوجوان کو قتل کیا وہی مجھے الزام دے رہے ہیں، اپنے بیٹے کی شہادت کا غم دیکھ چکا ہوں۔