Thursday, May 9, 2024

نوجوان کھلاڑی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں، سرفراز احمد

نوجوان کھلاڑی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں، سرفراز احمد
January 6, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 ٹیم کو متحد ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیدیا، انڈر 19 ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا نوجوان کھلاڑی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں بھرپور زور و شور سے لاہورمیں جاری ہیں۔ انڈر 19 کرکٹ کا عالمی میلہ 17 جنوری سے 9 فروری تک سائوتھ افریقہ میں لگے گا جس میں قومی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے انڈر19ٹیم کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا، سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2006 میں انڈر 19 ورلڈکپ جیتا تھا، سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو مفید ٹپس دیں اور متحد ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیا۔ پاکستان کو ایونٹ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے، قومی ٹیم 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ، 22 جنوری کو زمبابوے اور 24 جنوری کو بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی۔