Monday, September 16, 2024

نوجوان نے 80فٹ کی دوری سے بال باسکٹ کر کے سب کو حیران کردیا

نوجوان نے 80فٹ کی دوری سے بال باسکٹ کر کے سب کو حیران کردیا
January 31, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز )  امریکہ کی ریاست الینیوس میں ہائی اسکول میں جاری باسکٹ بال میچ میں بلیک پیٹرس نامی کھلاڑی نے 80 فٹ کی دوری سے بال باسکٹ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بلیک پیٹرس نامی کھلاڑی نے میچ کے آخری مراحل میں  80 فٹ کی دوری سے ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جاگری ۔

اس شاندار نشانے پر نوجوان کے دوستوں سمیت وہاں موجود افراد بھی دنگ رہ گئے اوراُسکی مہارت کی خوب داد دی۔