Sunday, September 8, 2024

نوجوان نسل کو تخریب کار عناصر سے دور رکھنے کیلئے سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جائے : علیم ڈار

نوجوان نسل کو تخریب کار عناصر سے دور رکھنے کیلئے سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جائے : علیم ڈار
January 21, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کےمایہ نازایمپائرعلیم ڈار کے 100 ٹیسٹ میچز مکمل کرنے پر ہو نے والی تقریب میں سانحہ چارسدہ کےشہداکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ، علیم ڈار نے حکومت سے مطالبہ کیا   کہ نوجوان نسل کو تخریب کار عناصر سے دور رکھنے کیلئے سپورٹس کلچر کو فروغ دیاجائے ۔ تفصیلات کےمطابق آ ئی سی سی ایلیٹ پینل کے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے سو ٹیسٹ میچز مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں سانحہ چارسدہ کےشہدا کی یاد میں شمعیں روشن اور دعائے مغفرت کی گئی۔ علیم ڈار کاکہناتھاکہ یہ اعزاز ان کی بارہ سالہ محنت کاصلہ ہے،ٹیکنالوجی سے کبھی نہیں گھبرایا،ہمیشہ میرٹ پرفیصلہ کیا  علیم ڈار نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باور کرایا کہ ایمپائرز پر تنقیدکی بجائے اپنی کارکردگی بہتربنائیں ، انہوں نے پی سی بی سے ایمپائرز کی فیسوں میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود اور علیم ڈار کے کلب مینجر اظہر زیدی نے ان کو سنگ میل عبور کرنے پر  پاکستانی کرکٹرزکیلئے رول ماڈل قرار دیا۔ علیم ڈار نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ ملک میں سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تخریب کار عناصر سے بچایا جا سکے۔