Friday, April 19, 2024

نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں : جنرل قمرجاوید باجوہ

نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں : جنرل قمرجاوید باجوہ
March 13, 2017
راولپنڈی(92نیوز)ملک کے دوردراز کےتعلیمی اداروں کے 40 طلبا کے وفد  نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ  نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، انھیں ملک کی ترقی اور یکجہتی میں اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  ملک کے دوردرازکے تعلیمی اداروں کے 40 طلباء کے وفد  نے جی ایچ کیو میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات آرمی چیف کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے پروگرام کے تحت ہوئی ہے۔ طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ نوجوانوں کو  ملک کی ترقی اور یکجہتی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نوجوان نسل اپنی تعلیم کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے۔