Monday, May 6, 2024

نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیئے گئے

نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیئے گئے
May 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر ا گئی۔ نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی ٹیسٹ رپورٹ حوصلہ افزا  رہی۔ شاداب خان کے خون کے نمونوں میں وائرس نہیں پایا گیا۔ پی سی بی نے شاداب خان کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ لیگ اسپنر 16 مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ 17 مئی کو ڈاکٹر پیٹرک سے معائنہ کروائیں گے۔ شاداب خان 20 مئی کو برسٹل میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شاداب خان کے فٹ ہونے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔