Friday, April 26, 2024

نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ نے ماڈلنگ کے دلدادہ نوجوانوں کی آڈیشنز لیے

نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ نے ماڈلنگ کے دلدادہ نوجوانوں کی آڈیشنز لیے
March 15, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے نوجوانوں کیلئے ماڈلنگ کی دنیا میں نام کمانے کا خواب اب خواب نہیں رہا۔ نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ نے آل پاکستان کلچرل شو کیلئے نجی شاپنگ مال میں ماڈلنگ کے دلدادہ نوجوانوں کی آڈیشنز لیے۔ مختلف انداز کے ملبوسات زیب تن کئے نوجوان آڈیشن کے لئے ریمپ پر جلو گر ہوئے۔ نوجوان فیشن ڈیز ائنر نے ماڈل بننے کے خواہش مند نوجوانوں کو ریمپ پر واک کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔ نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ کا کہنا تھا کہ آڈیشن کا مقصد ماڈلنگ کے دلدادہ لڑکوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھا سکیں۔ ججز نے نوجوان ماڈلز کے چال ڈھال اور فیس ایکسپریشن اور کونفڈیٹس کے نمبر لگاتے رہے۔ منتخب ہونے والے نوجوان ماڈلز اپریل میں کوئٹہ میں ہونے والے آل پاکستان کلچرل شو کی شان بنیں گے۔ آڈیشن کے آخر میں رقص و موسیقی کے امتزاج نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔