Friday, April 19, 2024

نوجوان بلے باز بابراعظم نے جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

نوجوان بلے باز بابراعظم نے جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
July 6, 2019
 لندن (92 نیوز) نوجوان بلے باز بابراعظم نے ورلڈ کپ میں ورلڈکلاس پرفارمنس دکھائی۔ سابق کپتان جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ورلڈ کپ میں بابر اعظم ایک بڑے بلے باز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل کر جانے والے نوجوان بلے باز بابر اعظم جاوید میانداد سے اعزاز چھین کر ایک ورلڈکپ  میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ نوجوان بلے باز نے جاری میگا ایونٹ میں 8 اننگز کھیل کر 474 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابراعظم سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان جاوید میانداد  کے پاس تھا جنہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ 437 رنز بنائے تھے جس میں انکی پانچ نصف سنچریاں شامل تھیں۔