Friday, May 3, 2024

نوجوان باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیکر پاکستان کا نام روشن کریں: عامر خان

نوجوان باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیکر پاکستان کا نام روشن کریں: عامر خان
August 3, 2015
لاہور (92نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ عامر خان پہلی بار پاکستان میں رنگ میں جلوہ گر ہوئے۔ انہوں نے بچوں اور بڑوں کے ساتھ دو دو ہاتھ کئے اور انہیں باکسنگ کے داﺅپیچ سکھاتے رہے۔ وہ پریکٹس کے دوران ان کی دلجوئی بھی کرتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔ عامر خان نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ عامرخان کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ہرسال پاکستان آئیں لیکن عامر کی باکسنگ سے محبت اکثر اس راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ عامر جو اکیڈمی قائم کر رہے ہیں اس سے کئی عامرخان پیداہونگے۔