Friday, April 19, 2024

نوبل انعام یافتہ بھارتی ادیب بھی عدم برداشت کیخلاف بول پڑے، بھارتی ادیبوں کا اعزازات واپس کرنا اچھا شگون نہیں: کیلاش ستیارتھی

نوبل انعام یافتہ بھارتی ادیب بھی عدم برداشت کیخلاف بول پڑے، بھارتی ادیبوں کا اعزازات واپس کرنا اچھا شگون نہیں: کیلاش ستیارتھی
October 31, 2015
ممبئی (نائنٹی ٹو نیوز) نوبل انعام یافتہ بھارتی ادیب کیلاش ستیارتھی نے کہا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ مودی حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ نوبل انعام یافتہ بھارتی ادیب کیلاش ستیارتھی نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرہ میں خوف اور بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور معاشرتی تقسیم بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ بھارتی حکومت اور معاشرے کے کچھ طبقات میں رابطوں کی کمی ہے، اس مسئلے کو جلد حل کیا جانا چاہئے۔ کیلاش ستیارتھی نے اس امید کا اظہار کیا کہ مودی حکومت جلد کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت شروع کرے گی۔ کیلاش نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدم برداشت کے مسئلے پر ادیبوں، فلمسازوں اور سائنسدانوں کا بھارتی اعزازات واپس کرنا کوئی اچھا شگون نہیں اور وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے اور ان کا مؤقف ضرور سنے۔ بچوں کو انسانیت کی تعلیم دی جائے، اس کے بعد مذہب اور ذات پات کی بات آتی ہے۔ بھارتی ہونے پر فخر کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سے نفرت کی جائے۔