Sunday, May 5, 2024

نوبال کا الزام کوچ کو نہیں دینا چاہیے: اظہرمحمود

نوبال کا الزام کوچ کو نہیں دینا چاہیے: اظہرمحمود
January 21, 2017

کراچی (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود کہتے ہیں کہ نوبالز پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ نوبال باؤلرز کا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے، اس کا الزام کوچ کو نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کل کا میچ اہم ہے، جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، نوبالز قابل قبول نہیں، بالرز کو نوبالز پر قابو پانا ہوگا۔

اظہر محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل کا میچ اہم ہے، جیت کر سیریز میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ نوبال میچ کا پانسہ پلٹ دیتی ہیں۔ پرتھ ون ڈے میں اگر تیس سے چالیس رنز زیادہ ہوتے تو پاکستان میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا۔