Friday, April 19, 2024

نواک جکووچ رافیل نڈال کوشکست دے کرمونٹی کارلو ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے

نواک جکووچ رافیل نڈال کوشکست دے کرمونٹی کارلو ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے
April 19, 2015
مونٹی کارلو (ویب ڈیسک) نواک جکووچ مونٹی کارلو ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی میں رافیل نڈال کو شکست دی چھے تین اور چھے سے شکست دی۔ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نواک جکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کو چھے تین اور چھے تین سے شکست دی۔ فائنل میں جکووچ کا مقابلہ ٹامس برڈش سے ہو گا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں گائل مونفلز کو چھے ایک اور چھے چار سے زیر کیا۔ مونٹی کارلو کا سیمی فائنل نڈال اور جکووچ کے درمیان تینتالیسواں مقابلہ تھا۔ اب تک کے مقابلوں میں جکووچ کو تئیس اور نڈال کو بیس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔