Saturday, April 27, 2024

نواک جوکوچ یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

نواک جوکوچ یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے
September 3, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکوچ  نے یو ایس اوپن کے  تیسرےمرحلےمیں جگہ بنالی ۔ یو ایس اوپن میں سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ  نے  برطانیہ  کے  کائل ایڈمنڈ کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا، خواتین کیٹگری میں جاپان کی نومی اوساکا نے  اگلے مرحلے  میں جگہ بنا ئی ،پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج رات مینز ڈبل کیٹگری میں ان ایکشن ہونگے۔

یو ایس اوپن میں دوسرے مرحلے  میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، عالمی نمبر ایک سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کی ایونٹ میں پیش قدمی جاری ہیں ۔ سربیئن ٹینس اسٹار نے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے کائل ایڈ منڈKyle Edmund کو شکست دے دی۔

پہلے سیٹ میں برطانوی ٹینس پلیئر نے سات چھ سے برتری حاصل کی ، لیکن  جوکووچ نے مسلسل تین سیٹس جیت کر میچ اپنے نام کیا اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

جرمنی کے الیگزینڈر زوریف Alexander Zverevاور بیلجیئم کے ڈیوڈ  گوفن نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوالیا۔

خواتین کیٹگری میں جاپان کی نومی اوساکا نے  اٹلی کی کمیلا جورجی  Camila Giorgکوشکست دے کر ایونٹ  کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق  مینز ڈبل کیٹگری میں برطانوی کھلاڑی ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ آج  رات ان ایکشن ہوں گے۔