Sunday, May 12, 2024

نواک جوکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نواک جوکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
August 30, 2020
سنسناٹی (92 نیوز) عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ سربیئن ٹینس اسٹار نے فائنل میں کینیڈا کے ملیوس راؤنک کو شکست دی، نواک جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔ سربیئن ٹینس اسٹار کی جیت کا اسکور ایک،چھ، چھ،تین اور چھ، چار رہا، جوکووچ نے دوسری بار سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ خواتین کیٹیگری میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا فاتح رہیں، جاپان کی نومی اوساکا فائنل میں انجری کے باعث دستبردار ہو گئیں تھیں۔