Friday, May 10, 2024

نواک جوکوچ نے اے ٹی پی کی پلیئرز کونسل سے استعفیٰ دیدیا

نواک جوکوچ نے اے ٹی پی کی پلیئرز کونسل سے استعفیٰ دیدیا
August 31, 2020

لندن ( 92 نیوز) نواک جوکوچ نے اے ٹی پی کی پلیئرز کونسل سے استعفی  دے دیا ، جوکووچ کی قیادت میں پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کا قیام  بھی عمل میں آگیا۔

ٹاپ پروفیشنل ٹینس پلیئزز کی  متوازی تنظیم  میں پاکستان کے اعصام الحق سمیت 50 کھلاڑیوں نے ابتدائی اجلاس میں شمولیت حاصل کرلی، ایک سو سے زائد دیگر کھلاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن بھی  کرا لی۔

نئی تنظیم کھلاڑیوں کے لیے مزید اقدامات اور پرائز منی کیلئے اقدامات کرے گی ،نئی تنظیم اپنے علیحدہ سرکٹ کا انعقاد  بھی کرے گی ،اے ٹی پی نے پی ٹی پی اے کے قیام پراظہار افسوس کیا اور  کہا  یہ مشکل وقت ہے ۔

 اندرونی اختلافات کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔