Wednesday, April 24, 2024

نواشریف کے ذاتی معالج کی کوٹ لکھپت جیل آمد ، اجازت پر نوازشریف کا طبی معائنہ کیا

نواشریف کے ذاتی معالج کی کوٹ لکھپت جیل آمد ، اجازت پر نوازشریف کا طبی معائنہ کیا
January 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور اجازت ملنے پر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج نے کوٹ لکھپت جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا ، ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ تھا ، ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے بائیں بازو میں درد سمیت صحت سے متعلق آگاہی لی، ڈاکٹر عدنان ضروری ٹیسٹ کے بعد حتمی رپورٹ دیں گے۔ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7سال قید کی سزا سنا ئی گئی  ہے ، انہیں 10سال کیلئے نا اہل قرار دیا گیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے العزیزیہ  ریفرنس میں نواز شریف کو مجرم قرار دیا ،  انہیں 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ۔العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 1.5ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں  نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ، ان کے صاحبزادے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ۔ نوا ز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے  جس کی  سماعت  رواں ماہ کے آخری عشرے میں ہو گی ۔