Saturday, April 20, 2024

نواسہ رسولﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر شہر عاشورہ کے جلوس نکالے گئے

نواسہ رسولﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر شہر عاشورہ کے جلوس نکالے گئے
September 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نواسہ رسولﷺ۔جگر گوشہ بتول اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر شہر عاشورہ کے جلوس نکالے گئے اور مجالس شام غریباں۔برپا کی گئیں۔ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاںن ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ،،یوم عاشورہ کی مرکزی مجلس نشتر پارک منعقد ہوئی میں جس میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی دین حق کیلئے عظیم قربانی پر روشنی ڈالی گئی۔ کراچی میں مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاران کی دین حق کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو بیان کیا ۔مجلس کےبعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جس میں شریک عزاداران ہاتھوں میں علم اٹھائے نوحہ خوانی کرتے ہوئے آگے بڑھے۔۔ جلوس کی گذرگاہوں میں پر جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ نذرو نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔جلوس تبت سینٹر پہنچا، جہاں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی، نماز کےبعد جلوس ایک بار پھر اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگیااور ریڈیو پاکستان،جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ سمیت شدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فیصل آباد اور قریبی شہروں میں سینکڑوں جلوس برآمد ہوئے، عزاداروں نے نوحہ خوانی کی اور ماتم کے ساتھ زنجیر زنی بھی کرتے رہے، جھنگ، سرگودھا اور چنیوٹ میں بھی یوم عاشور پر عزاداری کا سلسلہ جاری رہا۔ بہاولپور میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالا گیا جو شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا سبزی منڈی کے قریب کربلا کے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ شیخوپورہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کلاں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلال پور پیروالا میں بھی دس محرم الحرام کا جلوس دربار غریب شاہ قلندری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ پنڈی بھٹیاں میں بھی دس محرم کے موقع پر جلوس برآمد ہوا جو دلا بھٹی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔ جلوس میں ہزاداروں نے زنجیر زنی کی۔ اوکاڑہ میں یوم عاشور کے موقع پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کی گئی ۔مرکزی جلوس امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ یوم عاشور کے موقع پر جلال پور بھٹیاں میں بھی مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ شام غریباں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہارون آباد ، سیالکوٹ ، دادو ، رحیم یار خان ، سرگودھا سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے ۔۔جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔