Sunday, September 8, 2024

نوازلیگ نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹاغیرملکی فرہم کیساتھ شیئر کیا،آن لائن میڈیا رپورٹ

نوازلیگ نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹاغیرملکی فرہم کیساتھ شیئر کیا،آن لائن میڈیا رپورٹ
December 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نوازشریف نے ملکی سلامتی کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں کا حسا س ترین دیٹا غیر ملکی فرہم کیساتھ شیئر کر دیا آن لائن میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ  نواز حکومت میں ڈیٹا انتخابات میں حمایت کیلئے غیرملکی فرم کو دیا،ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے تفتیش شروع کردی۔ آن لائن میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کاملکی سلامتی کے خلاف ایک اور اقدام سامنے آگیا، رپورٹ کے مطابق نواز لیگ نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیرملکی فرم کے ساتھ شیئر کیا ۔  نواز حکومت میں ڈیٹا انتخابات میں ن لیگ کو حمایت دلوانے کیلئے غیرملکی فرم کے حوالے کیا گیا۔ ریاستی اداروں کیخلاف مہم کو ایک بڑے مغربی ملک کی خفیہ ایجنسی کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔ آن لائن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کیا ، نوازحکومت میں ڈیٹاانتخابات میں ن لیگ کو حمایت دلوانے کیلئےغیرملکی فرم کےحوالےکیا گیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی ، نواز شریف کے بیانیہ کی کڑیاں بھی ملنے لگیں ، نواز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی نواز شریف نے اداروں کے خلاف بیانیہ اختیار کیا  اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی بلند کیا ۔ آن لائن میڈیا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ، رپورٹ کے مطابق پاکستانی ریاستی اداروں کیخلاف مہم کو ایک بڑے مغربی ملک کی خفیہ ایجنسی کی مکمل سپورٹ حاصل تھی، نوجوانوں اورعوام کواداروں کیخلاف اکسانے کےپیچھےبھی غیر ملکی ڈیٹا فرم ہے۔ آن لائن میڈیا کے اہم انکشافات کے بعد پاکستانی سکیورٹی اور حساس ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔