Friday, May 3, 2024

نوازشریف،مریم اور صفدر کی ضمانت پررہائی سے متعلق تفصیلی فیصلہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا

نوازشریف،مریم اور صفدر کی ضمانت پررہائی سے متعلق تفصیلی فیصلہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا
September 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی  سے متعلق تفصیلی فیصلہ  آئندہ ہفتے جاری ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے ۔فیصلے میں سزا معطلی اور  ضمانت پر رہائی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔ عدالت نے19ستمبر کو مختصر فیصلے میں رہائی کرنے کا حکم دیا تھا۔